2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:10
سندھ: سی این جی اسٹیشنزآج صبح8 بجے کھل جائیں گے
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 2دن کی بندش کے بعد جمعرات کی صبح 8 بجے صرف 24 گھنٹوں کے لیے کھولے جائیں گے، یعنی سندھ میں جمعے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔ حکام کے کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے لہٰذا یہ اقدام ضروری ہوگیا ہے۔