تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 10:57

حکومت دو ہزار چار سو 50ارب کے ٹریژری بل فروخت کریگی

جیو نیوز - کراچی…بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت جنوری سے مارچ کے دوران دو ہزار چار سو 50ارب روپے مالیت کے مارکیٹ ٹریژری بل فروخت کرے گی۔ مر کزی بینک کے مطا بق حکومت رواں مالی سال کی اگلی سہ ماہی میں 2ہزار6سو 30 ارب کے مارکیٹ ٹریڑری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کریگی حکومت تیسری سہ ماہی میں بینکوں سے 3،6اور 1سالہ مدت کے مارکیٹ ٹریڑری بلز فروخت کر کے 2ہزار 4سو 50ارب روپے کا قرض حاصل کریگی جبکہ حکومت کو اس عرصے کیلئے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید 748ارب روپے درکار ہوں گے گزشتہ سہ ماہی کے دوران اس مد میں 2ہزار 2سو 50ارب کے ہدف کے مقابلے میں 2ہزار 3سو 40ارب روپے حاصل کیئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.