تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 23:51

سندھ بھر میں صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹوں کے لئے بند ہو رہے ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کی بندش کے بعد جمعرات کی صبح کھلے تھے، مگر آج صبح 8 بجے سے مزید 2 دنوں کے لئے سندھ بھر میں سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ سردی بڑھنے کے باعث گھریلو صارفین کی طلب کافی بڑھ گئی ہے، لہٰذا بار بار سی این جی کی بندش کا فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ صبح سی این جی اسٹیشنز کے بند ہونے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بار بار کی بندش نے ان کا روزگار ٹھپ کر دیا ہے۔ حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی کے فیصلوں کا نوٹس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.