4 جنوری 2014
وقت اشاعت: 14:1
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین مقرر
جیو نیوز - کراچی…اسٹاف رپورٹر… حکومت پاکستان نے معروف بزنس مین اور ماہر معاشیات ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل قومی ائیرلائن کے ڈائریکٹر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے پنسلونیا کی وارٹن اسکول ایٹ دا یونی ورسٹی سے پبلک فنانس اور پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور کچھ عرصہ آئی ایم ایف میں بطور معاشی ماہر بھی کام کیا۔ وہ نہ صرف گزشتہ بیس برسوں سے زائد عرصہ سے کاروباری حلقہ میں کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں بلکہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں بطور وزٹنگ فیکلٹی بھی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ماضی میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی سازی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔