تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:34

اسلام آباد،راولپنڈی ریجن میں سی این جی بندش کیخلاف حکم امتناع برقرار

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کے سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین دن کھولنے کا حکم امتناعی بر قرار رکھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی این جی بندش کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔اسلام آباد اور رولپنڈی ریجن میں گیس بندش کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔سی این جی اسٹیشن مالکان نے موسم سرما میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.