27 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:35
یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد…یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے تاکہ گزشتہ دو مہینوں میں قیمت برقرار رکھ کر، ٹیکسز میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جاسکے۔سلام آباد میں وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ کو تیل کی قیمتوں پر دو سمریز بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ایک سمری میں قیمتیں مستحکم رکھنے کی تجویز پیش ہوسکتی ہے۔ کیونکہ گزشتہ دو مہینوں سے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی جا رہی ہے اور سبسڈی کی مد میں 10 ارب سے زائد خرچ کیے جاچکے ہیں۔ پٹرول لیوی میں 4 روپے فی لٹر سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ ڈیزل میں لیوی پر ساڑھے پانچ روپے فی لٹری سبسڈی دی جا رہی ہے۔ دوسری سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں ایک سے ساڑھے چار روپے کمی کی تجویز دی جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرول ایک روپیہ 30 پیسے سستا ہوا ہے اور ڈیزل پونے تین روپے سستا ہوا ہے۔ عالمی منڈی کے مطابق مٹی کا تیل ساڑھے چار روپے سستا ہوا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل چار روپے سستا ہوا ہے۔