تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:53

خراب صورتحال کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری کے آثار

جیو نیوز - اسلام آباد…توانائی بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہورہے ہیں۔جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 5.2فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ صرف 2.2فیصد تک محدود تھا۔نئی حکومت سے معیشت کی بحالی کی توقعات رکھتے ہوئے نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول میں اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 230 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال یہ صرف 55 ارب روپے تھے۔اس کے علاوہ زراعت کے شعبے میں بھی بہتری دیکھی گئی جہاں گنے اور کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سیزن کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.