تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:1

روپے کی قدر گرنے سے درآمدی اشیاء مہنگی ہونگی،اسٹینڈر اینڈ پورز

جیو نیوز - کراچی …اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر گرنے سے ملک میں درآمدی اشیاء مہنگی ہونگی۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر سے ملک میں جہاں مہنگائی ہوگی وہاں درآمدی حجم کو محدود کرنے میں بھی مدد میں ملے گی اور تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات سستی ہونے سے ایکسپورٹس کو سہارا ملے گا۔رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں حالیہ اضافے سے روپے کی قدر کو مستحکم ہونے میں کسی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.