28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:51
پی ٹی سی ایل سے ڈیڑھ سو افراد برطرف
جیو نیوز - کراچی…خورشید عباسی…PTCL کی انتظامیہ نے ڈیڑھ سو افراد کو برطرف اور 500سے زائد افسران کو شوکاز جاری کردئے ہیں،ذرائع کے مطابق برطرف ملازمین 1996ء میں ادارے میں بھرتی ہوئے تھے۔ برطرف افراد میں سینئر انجینئر ،ڈائریکٹر زاور میڈیکل افسران شامل ہیں،نکالے گئے افسران میں غلام مجتبیٰ کلوڑو،سینئر انجیئنر رفیق شیخ،سمیع اللہ تونیو،وسیم پھلپھوٹو،SMOڈاکٹر عقیل،ڈاکٹر پروین ،ڈاکٹر باسط شامل ہیں۔20افراد کا تعلق سندھ سے ہے،مجموعی طور پر ادارے سے ڈاؤن سائزنگ ملک بھر سے کی جائے گی،500افراد کو جاری کئے گئے شوکاز میں ان کی کارکردگی غیر اطمینان بخش بتائی جارہی ہے۔