تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:15

قائم مقام گورنر کا اعلان آج کیا جائے گا

جیو نیوز - اسلام آباد…اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا اعلان آج کیا جائے گا جو قوانین کے مطابق تین ماہ کے لئے ہو گا - حکومت نے گورنر کی مستقل تقرری پر بھی غور کرناشروع کر دیا ہے۔یٰسین انور کا بحیثیت گورنر اسٹیٹ بینک آج آخری دن ہے اور آج ہی تین ڈپٹی گورنر ز قاضی مقتدر، اشرف وتھرا اور سعید احمد میں سے کسی ایک کو قائم مقام گورنر بنادیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مقابلہ اشرف وتھرا اور سعید احمد کے درمیان ہے۔ قائم مقام گورنر کا تقرری کے فورا ً بعد پہلا کام آئی ایم ایف سے ملک کی معیشت پر بات چیت کرنا ہے۔ آئی ایم ایف سے بات چیت کا آغاز کل سے دبئی میں ہوگا، آئی ایم ایف کی ٹیم نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔دوسری جانب حکومت نے اسٹیٹ بنک کے مستقل گورنر کے لئے منیر کمال، سعید اقبال اشرف اور ملک کوثر اقبال کے ناموں پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.