تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:40

کنٹرول لائن کے دونوں طرف پاک بھارت تجارت بحال کرنے پر اتفاق

جیو نیوز - اسلام آباد…بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن کے آرپار تجارت بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارت کی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ کی جانب سے انہیں تجارت بحالی کے حوالے سے ہدایات موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد تین فروری سے آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت بحال ہوجائے گی۔ کشمیری عوام کے درمیان چلائی جانیوالی بس سروس پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ بھارت نے منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے 18جنوری سے کنٹرول لائن کے آرپار تجارت بند کردی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.