تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 فروری 2014
وقت اشاعت: 16:54

سارک چیمبراور فیڈریشن انڈین چیمبرز کاوفدلاہور پہنچ گیا

جیو نیوز - لاہور…سارک چیمبر اور فیڈریشن انڈین چیمبرز آف کامرس کا 100 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ وفد ایکسپو سنٹر میں ہونے والے انڈیا شو میں شرکت کرے گا۔واہگہ بارڈر پر سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے بھارتی وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فیڈریشن انڈین چیمبر آف کامرس کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جوتشا سوری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو ویلنٹائنز ڈے سال میں ایک مرتبہ نہیں ہر روز منانا چاہئے، محبت اور پیار جتنا بڑھے گا اتنا ہی امن ہو گا۔سارک چیمبر کے صدر وکرم جیت ثانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی ترقی کا واحد راستہ تجارت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.