تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:47

چین میں نئے مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

جیو نیوز - بیجنگ.......... چین کی ہائوسنگ مارکیٹ فروری میں بدستور اوپر کی جانب جاتی دیکھی گئی، اور قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سروے کئے جانے والے اہم شہروں میں سے نصف سے زائد کے مطابق نئے گھروں کی قیمتوں میں ماہانہ اضافہ ہو رہا ہے ، فروری میں سروے کئے جانے والے 70بڑے اور درمیانے سائز کے شہروں میں نئے مکانوں کی قیمتوں میں 47 فیصد میں ماہانہ اضافہ ہوا جو گذشتہ سال کے 38کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔

یہ بات چین کے قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس) نے جمعہ کو بتائی ۔ دریں اثنا 15شہروں نے نئے مکانوں کی قیمتوں نے ماہانہ کمی، کی اطلاع دی ہے ، این بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق نئے مکانوں کی قیمتیں جنوری کے 24سے کم رہیں ، سالانہ کی بنیاد پر 32شہروں میں نئے مکانات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 37میں کمی ہوئی ہے جو کہ جنوری کے مقابلے میں 25اور 45ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.