تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:52

حکومت نے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کر دیا

جیو نیوز - اسلام آباد.....حکومت نے نئی آٹوپالیسی کا اعلان کرتے ہوئے درآمدی گاڑیوں پر 10 فیصد ڈیوٹی کم کردی ہے، نئی پالیسی پانچ سال تک برقرار رہیگی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل نے میڈیا بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ نئی آٹوپالیسی کے تحت درآمدی گاڑیوں پر 10فیصدڈیوٹی کم کردی گئی ہے، مقامی طور پر مینوفیکچرنگ کرنے کاروباری حضرات ڈھائی سے تین فیصد کمی پر پارٹس درآمد کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی کی تمام خرابیاں دور کرنے کے لئے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے، آٹو پالیسی کو پانچ سال تک برقرار رکھاجائےگا ،گاڑیوں کی صنعت کے مالکان نے سرکاری رعایت کا فائدہ خریداروں کو منتقل نہیں کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارٹس کی ڈیوٹی میں کمی یکم جولائی 2016 سے ہوگی، پاکستان میں بند پڑے آٹو پارٹس پلانٹس کو کھولنے کے لیے تین سال کی مراعات دی گئی ہیں، نئی آٹو پالیسی میں ٹرک اور بس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.