تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:7

یورپی یونین سے نکلنے پر برطانیہ کو ڈیڑھ سو ارب ڈالرکا نقصان ہوگا

جیو نیوز - لندن...جنگ ویب ڈیسک....برطانیہ یورپی یونین سے نکلا تو نقصان قریب ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا ہوگا۔برطانوی صنعتی اداروں کی نمائندہ تنظیم نے کہا ہے کہ برطانیہ نے اگر یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کیا تو نہ صرف روزگار کے قریب ایک ملین مواقع خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ لندن کو قریب ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان بھی ہو گا۔

کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹریز (CBI) کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے ممکنہ اخراج، جسے British Exit کہا جا رہا ہے، کی صورت میں ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا۔ برطانوی اقتصادیات کے لیےیہ جھٹکا اتنا شدید ہو گا کہ اس کی وجہ سے روزگار کے قریب ایک ملین تک مواقع خطرے میں پڑ جائیں گے۔

سی بی آئی کے مطابق اس مالی نقصان کی مالیت 2020ء تک 100 بلین پاؤنڈ کے برابر پہنچ جائے گی۔ یہ مالیاتی حجم 128 بلین یورو یا 145 بلین امریکی ڈالر کے برابر بنتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.