19 جون 2011
وقت اشاعت: 1:52
بھارت:عورت نے شوہر کی پٹائی کردی
بھارت کے شہر جالندھر میں خاتون نے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ پکڑ لیا۔ غصے میں بپھری بیوی نے اپنے رشتہ داروں سے مل کر شوہر اور دوسری عورت کی پٹائی کردی۔بھارت جیسے معاشرے میں یہ بات نئی نہیں لیکن جالندھر کی خاتون خانہ مونا شرما کو جب علم ہوا کہ اس کے شوہر وشال شرما کا کسی دوسری عورت کے ساتھ چکر چل رہا ہے اور وہ اس کے ساتھ علیحدہ مکان میں رہ رہا ہے تو مونا غصے میں آپے سے باہر ہوگئی۔ پھر کیا تھا رشتہ داروں، دوستوں اور اہل محلہ کے ساتھ شوہر کے دوسرے گھر پہنچی اور نہ صرف زبانی کلامی بلکہ لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے بھی خوب خاطر مدارت کی۔
مونا اور وشال شرما کی شادی انیس سو چھیانوے میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بارہ سالہ بیٹا بھی ہے۔ دل کی بھڑاس ہاتھوں سے نکالنے کے بعد مونا کو معلوم ہوا کہ اس کے شوہر وشال نے اپنی دوست آرتی کیلئے مکان کرائے پر لے رکھا ہے اور زیادہ تر وقت وہ اسی کے ساتھ گزارتا ہے۔وشال شرما آٹوموبائل کمپنی میں کام کرتا ہے اور وہیں اس کی دوستی آرتی سے ہوئی۔ آرتی کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے اور اس کی وجہ سے مونا اور وشال کے درمیان ہونے والی لڑآئی سے شرمندہ ہے۔خلاف معمول پولیس موقع پر ہی پہنچ گئی لیکن حسب توقع بے قابو مونا شرما کو شوہر کی پٹائی سے نہ روک سکی۔ تاہم پولیس نے مزید تفتیش کیلئے وشال شرما اور آرتی کو حراست میں لے لیا۔