18 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
ایران میں ایک صوبے کے گورنر کو استخارہ کے بعد ہٹادیا گیا
تہران : ایران میں شمالی صوبے ساری کے گورنر کو استخارہ کے بعد ہٹادیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق علی بابائی کرنامی کو گزشتہ ہفتے ساری صوبے کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن حلف اٹھانے کی باضابطہ تقریب سے پہلے ہی انہیں ہٹادیا گیا۔
ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ساری کے گورنر کو استخارہ کے بعد ہٹایا گیا۔ تاہم اس بارے میں علی کرنامی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔