تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 10:21

امریکی سپرسانک طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گرکر تباہ

واشنگٹن: امریکا کا جدید سپر سانک طیارہ ایکس اکیاون دوسری آزمائشی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا اور طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے تعاون سے بنائے گئے اس طیارے کا مقصد رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑنا اور کم سے کم وقت میں مسافروں کو دنیا کے کسی بھی کونے یا خلا میں پہنچانا ہے۔



اس جدید طیارے کو بی باون کے ذریعے خلا میں چھوڑا گیا۔ تاہم راکٹ سے علیحدہ نہ ہونے کے باعث طیارہ بھی راکٹ کے ساتھ گرکر تباہ ہوگیا ایک اکیاون کا یہ دوسرا تجربہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.