19 جون 2011
وقت اشاعت: 6:2
ٹوکیو: بغیر توانائی سے چلنے والے کھلونوں کی نمائش
ٹوکیو : جاپان کے شہر ٹوکیو میں بغیر توانائی سے چلنے والے کھلونوں کی نمائش جاری ہے،نمائش میں ایک سو بتیس جاپانی اور غیر ملکی کمپنیوں کے سٹالز پر بچوں کے لیے تقریبا 35 ہزار کھلونے رکھے گئے ہیں۔
ٹوکیو میں جاری ٹوائے شو میں ماحولیات دوست کھلونے نمائش کےلئے رکھے گئے ہیں۔ مزےکی بات یہ ہے کہ نمائش میں رکھے گئے تمام کھلونوں کے استعمال کےلئے قطعا کسی توانائی کی ضرورت نہیں بلکہ یہ صرف بچوں سے نکلنے والی توانائی سے کام کرتے ہیں۔ ٹوکیو نمائش میں ایسے کھلونے بھی رکھے گئے ہیں جس سے بچے ہاتھ سے بجلی پیدا کرنا سیکھ سکیں گے۔