تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 11:47

دودھ اکسیرِ اعظم اور بڑی نعمت ہے، تحقیق

کراچی : دودھ ایک مکمل غذا ہے۔ اس میں قدرت نے پے پناہ فوائد رکھے ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے دودھ پینا سب کے لیے ضروری ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ ایک لیٹر دودھ اپنی غذائیت میں ایک کلو گوشت کے برابر ہوتا ہے۔ دودھ بچوں، جوانوں، دماغی کام اور سخت محنت کرنے والوں کے لیے اکسیر اور بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کے لیے مفید ٹانک ہے۔ یہ حاملہ خواتین کے لیے بھی ایک سود ہضم غذا ہے۔



دودھ کیلشیم پیدا کرتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دودھ پینے والوں کی عمر بڑھتی ہے اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ دل، جگر، آنتوں اور ہڈیوں کی گرمی اور خشکی دور کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.