23 جون 2011
وقت اشاعت: 5:30
ماؤں کوڈپریشن سے نکالنے میں بچے اہم کرداراداکرسکتے ہیں
سڈنی : ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ماؤں کو ڈپریشن سے نکالنے کے لئے بچے اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صرف مائیں ہی بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرتیں بلکہ بچے بھی اپنی ماں کو اپنے رویئے سے ٹینشن اور ڈپریشن سے نکال سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق وہ مائیں جن کے دو بچے ہوتے ہیں لیکن تیسرے بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ کمزوری اور ذہنی پریشانی میں مبتلاء ہوکر ڈپریشن کاشکار ہوجاتی ہیں لیکن انہیں اس تکلیف دہ صورتحال سے صرف ان کے بچے ہی نکال سکتے ہیں جو اپنی شرارتوں اور اپنے رہوے سے اپنی ماں کو احساس دلاتے ہیں کہ وہ ان کے لئے کتنی اہم ہیں۔