25 جون 2011
وقت اشاعت: 14:0
ویلنگٹن: ایمپرر پینگوئن کا دوسرا آپریشن کر دیا گیا
ویلنگٹن: انٹارٹیکا سے راستہ بھول کر نیوزی لینڈ پہنچنے والے ایمپرر پینگوئن کا راستہ مشکلوں نے ابھی نہیں چھوڑا۔ اور ویلنگٹن کے چڑیا گھر میں اس کا دوسرا آپریشن کر دیا گیا ہے۔
پینگوئن نے اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ریت کھا لی تھی جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اور ڈاکٹروں کو اس کا آپریشن کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کیے گئے آپریشن میں پینگوئن کی سانس کی نالی صاف کر دی گئی تھی۔ اور دوسرے آپریشن میں اس کے پیٹ سے ریت نکالی گئی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب ہونے کے باوجود پرندے کی حالت تشویشناک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پینگوئن راستہ بھٹک کر پریشان ہو گیا تھا اسی پریشانی میں اس نے اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے برف کی جگہ ریت کھا لی تھی۔