27 جون 2011
وقت اشاعت: 6:5
ترکی: شامی پناہ گزین کیمپ میں شادی کی تقریب
ہیٹے : شام میں جہاں سیکیورٹی فورسز کا مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور سیکڑوں کی تعدا دمیں لوگ ترکی کے سرحدی قصبے میں قائم کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، وہیں کچھ خوشی کے لمحات بھی دیکھنے میں آئے۔ اور ایک جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔
ترکی کے سرحدی علاقے ہیٹے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں شام سے آنے والی جوڑے نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ دونوں کی شادی پناہ گزین کیمپ میں ہوئی جس میں شامی پناہ گزینوں سمیت ہلال احمر کے حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی اہم بات یہ تھی کہ تمام پناہ گزینوں اور ہلال احمر کے حکام نے ایک خاص روایتی دھنوں پر رقص بھی کیا۔