29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:44
خانیوال: علی آباد میں پولیس اہلکاروں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد
خانیوال : خانیوال کیبر والا کے علاقے علی آباد میں پولیس اہلکاروں نے تشدد کرکے رکشہ ڈرائیور کولہو لہان کردیا بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال کبیر والا کے علاقے اعلی آباد میں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک مزدور مٹی کے نیچے دب گیا دبنے والے مزدور کو بچانے کے لیئے مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں تو رکشہ ڈرائیو محمد منور بھی امدادی سرگرمیوں میں شامل ہو گیا جب پولیس تھانہ سٹی کبیر والا وقوعہ پر پہنچی تو پولیس نے عوام کو ہٹانا شروع کر دیا جس پر منور کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پر اہلکاروں نے منور پر بری طرح تشدد کیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروادیا گیا۔