30 جون 2011
وقت اشاعت: 7:18
چین: عجیب و غریب مشرومز کی پیداوار
بیجنگ : چین میں پیدا ہونے والے ایک کلو وزنی مشرومز نے لوگوں کو حیران کردیا۔ چین کے جنوب مغربی علاقہ یوننان میں ایک کلو وزن تک کے مشرومز پائے گئے ہیں ۔
مشروم کاشت کرنے والے کسان کا کہنا ہے کہ وہ ان مشرومز کو دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ اس نے بتایا کہ فٹ بال جتنے بڑے اور دور سے پتھر نظر آنے والے یہ مشرومز ہر کسی کے لئے حیرت کا باعث ہیں ۔