تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:48

چین میں سمندر پر دنیا کے طویل ترین پل کا افتتاح

جیاؤزو : چین میں بنائے گئے سمندر پر طویل ترین پل کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کی لمبائی بیالیس کلو میٹر جبکہ چوڑائی ایک سو دس میٹر ہے ۔اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پل پر دس بلین یوان لاگت آئی ہے جو ایک اعشاریہ پانچ بلین امریکی ڈالرز بنتے ہیں ۔



چائنا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ماہرین نے پیر کے روز اسے قابل استعمال قرار دیا تھا اور تمام ٹیسٹ پاس کر لیے تھے جس کے بعد آج اسے عام استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے ، یہ پل چنگڈاو شہر سے ہوانگ ڈاو جزیرہ کو ملا رہا ہے۔



چائنا کے اس فن تعمیر کے شاہکار پل کو سمندر کے اندر پانچ ہزار ستونوں سے سہارا دیا گیا ہے جو چار سال کے عرصے میں مکمل ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل لوزیانا کے ایک پل کو سب سے بڑا پل ہونے کا اعزاز حاصل تھا جو چائنا کے پل سے چار کلو میٹر چھوٹا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.