1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:31
برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ کینیڈا، شانداراستقبال
ٹورنٹو : برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کینیڈا ڈے منانے کے لیے اوٹاوا پہنچ گئے جہاں ان کا شانداراستقبال کیاگیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نےکینیڈا ڈے منانے کے لیے اوٹاوا پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگیا۔
ڈاؤن ٹاؤن میں شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ شاہی جوڑے کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے شہزادہ ولیم کے لیے تیار کیا گیا خصوصی پرچم بھی شہزادہ ولیم کو دیا گیا۔ جو شاہی جوڑے کی قیام گاہ اور گاڑی پرلگایا جائے گا ۔ شاہی جوڑا اپنے نو روزہ دورے کے دوران کینیڈا کی سات ریاستوں کا دورہ کرے گا جبکہ آٹھ جولائی کو شاہی جوڑا کیلی فورنیا روانہ ہو جائے گا۔