1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:42
بھارت میں لڑکیوں کو خود دفاعی کی تربیت
اتر پردیش: بھارت میں نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روشنی میں ریاست اتر پردیش کی پولیس نے لڑکیوں کو خود دفاعی کی تربیت دینا شروع کردی ہے۔ تربیتی کورس کی نمائش کے دوران پولیس اہلکاروں نے خود دفاعی کے طریقے بتائے۔
ایک پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ خود دفاعی کا یہ تربیتی کورس کالج جانے والی لڑکیوں کیلئے ہے یا ان لڑکیوں کیلئے جنہیں گھر سے اکیلے نکلنا پڑتا ہے ۔ کورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں سے آئے دن زیادتی کے واقعات کیوجہ یہ کورس شروع کیا گیا ہے۔