1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:19
انڈونیشیا:زرافے کا ایک ماہ کا بچہ سفاری پارک کی رونق
جکارتا: انڈونیشیا کے چڑیا گھر میں ننھے زرافے نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ لمبی ٹانگوں والا اچھلتا کودتا ننھا زرافہ سفاری پارک کی رونق میں اضافہ کررہا ہے۔
اس ننھے زرافے کا قد نو فٹ ہے۔اسے نائیجیریا سے سفاری پارک بھیجا گیا ہے۔ لیکن یہ اکیلا نہیں بلکہ اس کے ساتھ اس کی ماں بھی موجود ہے، جو بڑے سے پنجرے نما گھر میں اسکے ساتھ رہتی ہیں۔ چھبیس مئی کو پیدا ہونے والے زرافےکے بچے کا وزن ایک سو پچھتر پونڈ ہے۔