2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:23
مناکوکےپرنس کی شادی کے بعدعوامی تقریب میں شرکت
منا کو: جنوبی افریقہ کی سابق پیراک چارلین کواپنی دلہن بنانےکےبعد مناکو کے پرنس البرٹ نےشادی کی پروقارتقریب منعقد کی جس میں اوپن ایئرکنسرٹ بھی ہوا۔ پرنس البرٹ نئی دلہن شہزادی چارلین کےہمراہ کنسرٹ میں شریک ہوئے اور لوگوں سےگھل مل گئے۔
لائیوکنسرٹ میں معروف فرانسیسی اسٹارجین مائیکل جیرےکی شرکت نےمزیدشانداربنادیاجبکہ کنسرٹ کےدوران آتشبازی کے شاندارمظاہرےنےماحول کو سحرانگیزبنادیا۔ اسٹیج پرموجودنوبیاہتاجوڑےنےہاتھ ہلاہلاکرلوگوں کی محبتوں کاپرخلوص جواب دیا۔۔ پرنس البرٹ نےنئی شہزادی کاپرجوش استقبال کرنےپرعوام تہہ دل سےشکریہ اداکیا۔