تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:21

خوشی یا غم: شادی کے بعد کیٹ مڈلٹن کے وزن میں خاطر خواہ کمی

روم : کہتے ہیں کہ انسان خوشی سے موٹا ہوتا ہے۔ مگر کیٹ مڈلٹن کے ساتھ کچھ مختلف ہورہا ہے۔ شاہی گھرانے کی بہو بننے کے بعد ان کے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔




اٹلی کی ایک ماہرِ صحت کا کہنا ہے کہ انتیس سالہ خوبصورت ڈچس آف کیمبرج وزن کم ہونے کی بیماری جسے طبی زبان میں اینو ریکسیا کہا جاتا ہے میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ ماہرِ صحت کے مطابق شادی کے بعد سے ہی کیٹ مڈلٹن کے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جو ان کے چہرے سے نمایاں ہے۔ شادی سے پہلے ہی کیڈ مڈلٹن نے ڈائٹنگ شروع کر دی تھی اور اب اس کے اثرات ان کی صحت پر واضح ہیں۔



اطالوی ماہرِ صحت کا کہنا تھا کہ ایک محسور کن پرسنیلیٹی کی مالک کیٹ کو دیکھ کر کئی نوجوان لڑکیاں بھی ان کر طرح بننا چاہیں گی اور اپنے وزن میں خاطر خواہ وزن کمی کی خواہاں ہو گی۔ کیٹ آپ کی شخصیت ہی کچھ ایسی ہے کہ سب متاثر ہو جاتے ہیں۔ خدارا کچھ وزن بڑھائیں تاکہ دوسری لڑکیوں کی صحت بھی اچھی رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.