تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:54

قیدی شوہر کو سوٹ کیس میں ڈال کر لے جانیوالی بیوی گرفتار

میکسیکو: میاں بیوی کی محبت کی کئی داستانیں تو آپ نے سنی ہی ہو نگی، لیکن میکسیکو کی ایک جرات مند خاتون نے شوہر سے محبت کی ایک نئی داستان رقم کی۔ میکسیکو کے علاقے چیتومال کے ایک جیل میں ملاقات کے لیے آنے والی خاتون شوہر کو جیل سے فرار کرانے کے لیے اسے سوٹ کیس میں ڈال کر لے جانے کی کوشش میں پکڑی گئی۔



جیل کےحکام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شوہر سے ملاقات کے لیے آنے والی 19 سالہ ماریہ کی روانگی کے موقع پر گارڈز نے سوٹ کیس کو غیر معمولی طور پر پھولا ہوا پایا، جب مشتبہ سوٹ کیس کی تلاشی لی گئی تو اندر سے اس کا شوہر ایڈوین ڈلمار برآمد ہوا جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے سیل میں بھیج دیا گیااور ماریہ شوہر کو فرار کرانے کے الزام میں دھر لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.