6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:14
موسم گرما میں ٹھنڈے میٹھے فالسے کھاکر گرمی کا توڑ کریں
کراچی : سرخ رنگ کے چھوٹے سے بیر نما فالسے اپنی غذائیت کی بناء پر بے حد مفید ہیں۔ایشیاء میں پیدا ہونے والا یہ پھل موسم گرما کا خاص مہمان ہے جس سے جتنا ہوسکتا ہے فائدہ اٹھائیں ۔
لَو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فالسوں کا شربت فوری اثرکرتا ہے ۔فالسےکاترش ذائقہ اور اس میں موجود غذائیت گرمی کی حدت کو کم کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔