8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:55
برطانوی اخبارنیوز آف دی ورلڈ کی اشاعت بند کرنے کا فیصلہ
لندن : صحافتی اقدار کی پامالی کی سزا ملی برطانوی اخبار کو۔ برطانوی صحافت پر ایک سو اڑسٹھ برس سے راج کرنے والے اخبار نیوز آف دی ورلڈ نے اپنی اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیوز آف دی ورلڈ پر سیون سیون کے لندن بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں سمیت مختلف افراد کی پرائیوٹ فون کالز ٹیپ اور میسیجز ہیک کرنے کا الزام ہے ۔ اخبار کی انتظامیہ دو ماہ قبل اسی سلسلے میں معافی نامہ چھاپ چکی ہے اور متاثرہ افراد کی جانب سے اسے ہرجانہ کے مقدمہ کا بھی سامنا ہے ۔
ایک بار پھر فون کالز ہیک کرنے پر ہاؤس آف کامن اور عوام میں اخبار انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس اتوار کو نیوز آف دی ورلڈ کا آخری جریدہ شائع ہو گا ۔