9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:49
انناس ایک ذائقے دار پھل جو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے
نیویارک : انناس نہ صرف ایک ذائقے دار پھل ہے بلکہ یہ اپنے اندر کئی بیماریوں سے نمٹنے کی قدرتی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کھانے سے جسم کی اندرونی چوٹیں اور اور زخم جلد مندمل ہوتے ہیں۔ انناس میں موجود اینزائم برومیلین اور اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن سی جگر اور معدے کے زخموں کو جلد بھرتا ہے۔
ہضمہ کے نظام کے علاوہ گلے کی سوزش اور آرتھرائٹس میں بھی یہ خوش ذائقہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے۔ انناس میں وٹامن سی کی موجودگی انسانی جسم میں قوتِ مدافعت کے اضافے کا سبب بنتی ہے۔ اس پھل کا متواتر استعمال بڑھاپے میں نظر کو بھی درست رکھتا ہے۔