10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
برطانوی شاہی جوڑے کی چیریٹی ٹورنامنٹ میں شرکت
لاس اینجلس: برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے سینتاباربرا کے پولو کلب میں ایک چیریٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا،جہاں شہزادہ میچ میں حصہ لیگا، جبکہ شہزادی کیٹ جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کریں گی۔ دراصل شاہی جوڑا لاس اینجلس میں ڈنر سے پہلے سینتا باربرا کے ایک پولو کلب میں ایک چیریٹی ٹورنامنٹ میں مدعو کیا گیا ہے۔ شہزادہ ولیم ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جبکہ شہزادی کیتھرین میڈلٹن جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کریں گی۔
میچ میں تقریباًتین ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے اور چھ سو افراد نے چار ہزار ڈالرز کے وی آئی پی ٹکٹ خریدے ہیں ۔پروگرام ختم ہونے کے بعد شاہی جوڑا ڈنر کیلئے لاس اینجلس روانہ ہوجائیگا۔