11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12
ادرک کئی بیماریوں سے بچاؤ کا زریعہ
کراچی : ادرک قدرت کا ایک انمول تحفہ جو متعدد بیماریوں کےلئےاکسیر ہے۔ طبی مااہرین کے مطابق ادرک زود ہضم اور معدے کی کمزوری کو ختم کرتا ہے۔ اس کے استعمال ے بلغم کی زیادتی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ جبکہ یہ بادی کو بھی مارتا ہے۔
ادرک فالج، لقوہ، دمہ اور نزلہ زکام میں بھی افاقہ دیتاہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں ادرک یرقان کے مریضوں کے لیے بھی باعثِ شفا ہے۔ادرک کا متواتر استعمال مزاج میں چڑچڑاپن اور جسم میں تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ ادرک کو شر یانوں میں خون جمنے یا گاڑھا ہونے سے روکنے والی بہترین قدرتی دوا سمجھا جاتا ہے ۔