19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11
فرانس کاقومی دن،ایفل ٹاور پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ
پیرس: فرانس میں قومی دن کی تقریبات منانے کیلئے مختلف مقامات پر آتش بازی کے دلکش مظاہرے اور میوزیکل پروگرام منعقدکیے گئے آتش بازی کا سب سے شاندار مظاہرہ ایفل ٹاور پر ہوا ، جہاں میوزیکل شو بھی ترتیب دیا گیاتھا۔
پروگرام دیکھنے کیلئے لاکھوں لوگ جمع ہوئے۔ شہری انتظامیہ کے مطابق ایک سو پچیس مقامات سے آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے، جبکہ اٹھائیس مختلف مقامات پرمیوزک پروگرام منعقدکیے گئے۔قومی دن کی تقریبات سے پیرس جگ مگا اٹھا،اور لوگوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔