19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11
سویڈن کی شہزادی وکٹوریہ کی چونتیسویں سالگرہ
اسٹاک ہوم : سویڈن کی ولی عہد شہزادی وکٹوریہ کی چونتیسویں سالگرہ کی تقریب ہوئی سویڈن کے سینکڑوں افراد اور سیاح شہزادی کو پھولوں کے تحفے دینے کیلئے بارش کے باوجود شہزادی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
سویڈن کے سینکڑوں افراد اور سیاح شہزادی کو روایتاً اس موقعے پر پھولوں کے تحفے دینے کیلئے بارش کے باوجود شہزادی کی رہائش گاہ پر پہنچے ،شہزادی وکٹوریہ اگر تاج حاصل کرلیتی ہیں تو یہ سویڈن کی تاریخ کا دوسرا واقعہ ہوگا کہ شاہی خاندان میں بیٹی باپ کی جانشین بنی ہو۔ شہزادی بہت منکسرالمزاج اور ہنس مکھ ہے،اس لیے لوگ سویڈن کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں۔