19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16
سبزیاں کھائیں، فٹ رہیں، اداکارہ امرتا راؤ کا مشورہ
کراچی : اگر آپ بھی بالی ووڈادکاراؤں کی طرح فٹ رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں زیادہ سے زیادہ سبزیاں شامل کرلیں۔
ماہرین صحت کی باتیں تو بہت سن لیں لیکن اب اور لوگوں کی باتوں پر بھی غور کریں۔ بالی ووڈاداکارہ امرتاراؤ کہتی ہیں کہ ان کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز سبزیاں ہیں۔
امرتا راؤ ہمیشہ سے سبزی خور ہیں سبزیوں کی وجہ سے ہی ان کے بال اور جلد خوبصورت رہتی ہے ۔یہی راز کرینہ کپور کی اسمارٹنس کا بھی ہے جو خود تو سبزیاں کھاتی ہی ہیں ساتھ ساتھ سیف علی خان کو بھی سبزیاں کھانے کا عادی بنا ڈالا ہے۔