19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21
آلو ایک صحت بخش سبزی ہے
کراچی : کھانے میں آلو نہ ہوں تو مزہ ہی نہیں آتا۔ قدرت نے اس سبزی میں بے پناہ قوت اور لذت رکھی ہے۔ آلوؤں میں کاربو ہائیڈریٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو اسے قوت بخش بناتی ہے۔ آلو میں وٹامن سی اور وٹامن بی سکس ہوتا ہے۔
آلو کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ جو افراد آلو کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں،، ان میں ڈپریشن ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ آلو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ آلو کا رس تیزابیت اور سینے کی جلن کم کرتا ہے۔