19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:31
نو ہزار سال پرانے تاریخی شہر لاکھن جو دڑو کے نشانات مٹنے لگے
سکھر: سکھر:حکومتی کی عدم توجہ کے باعث نو ہزار سال پرانے تاریخی شہر لاکھن جو دڑو کے نشانات مٹنے لگے ۔ سکھر کے علاقے سائیڈ ایریا میں نو ہزار سال پرانے تاریخی شہر لاکھن جو دڑو کے وجود کے نشانات انیس سو اکتر میں وہاں کے مقامی فرسٹ ایئر کے اسٹوڈنٹ شبیر کھوسو کے نشان دہی پر دریافت ہوئے ۔
سن دو ہزار تین میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے آرکیولاجی ڈپارٹمنٹ کی چھبیس رکنی ٹیم نے لاکھن جو دڑو سے کھودائی کے بعد بہت قیمتی نوادمات جن میں ،حقیق،موتی،مٹی سے بنے زیور،محریں اور دیگر چیزیں بر آمد کی جن میں ایک سیل بھی بر آمد ہوئی جوکہ مہر گھڑ سے ملنے والی سیل سے ملتی ہے،جس سے اس کی تاریخ کااندازہ آرکیولاجی ڈپارٹمنٹ نے نو ہزار سال پرانہ یا موئن جودڑو کی ہم اسر تاریخ لگایا ہے۔لاکھن جودڑو کے تاریخی مقام کے نشانات ان دنوں حکومت کی عدم توجہ کے باعث مٹتے جا رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے حکومت سے اس ورثے کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔