تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:45

قدرت کی کاریگری ، بھارت کے ایک سالہ بچے کی چونتیس انگلیاں

ممبئی : قدرت کی کاریگری دیکھئے ۔بھارت کے ایک سالہ بچے کی چونتیس انگلیوں نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔



اب تک تو جانوروں کی پانچ سے زائد انگلیاں دیکھی ہیں لیکن یہ بھارت کا ایک سالہ اکشت کے ہاتھوں اور پیروں کی چونتیس انگلیوں نے پیدائش کے بعد سب کو حیرت زدہ کردیا۔



گھر والوں کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں توہم پرست ہندو گھرانے اسے غیر ماورائی مخلوق سمجھتے رہے لیکن بعد میں ادراک ہوا کہ ان کابچہ دنیا کاسب سے منفرد بچہ ہے جس نے دنیا بھرمیں گنیز بُک آف ورلڈریکارڈبنایاہے۔۔اکشت کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے کی چونتیس انگلیوں کو دیکھ کر انہیں لگا کہ کوئی سزاملی ہے پھر بعد میں احساس ہواکہ یہ انوکھا بچہ دنیا کا ریکارڈ توڑ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.