تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:48

مراکش :گدھوں کے اعزاز میں شاندار فیسٹول کا انعقاد

رباط : ہم جسے کہتے ہیں گدھاکہیں کا۔۔اسے عزت بخشی مراکش والوں نے۔اور گدھوں کے اعزاز میں کیا ایک شاندار فیسٹول ۔۔جس میں مہمان خصوصی گدھے ٹھہرے۔ مراکش میں ہوا گدھا فیسٹول ۔۔جس میں گدھوں کوخراج دینے کے لئے اسٹیج سجایا گیا اور انہیں مہمان خصوصی کا درجہ دیاگیا۔



مراکش کے شہریوں نے اپنے اپنے گدھوں کو خوب سجاسنوارکر فیسٹول میں شرکت کی ۔۔فیسٹول میں ہر قسم کے گدھے بڑے بھرم سے اپنے مالکوں کو پیٹھ پر بٹھائے شان سے گھوم رہے تھے۔ ڈنکی فیسٹول میں ان کے لئے ڈنگر ڈاکٹر کا بھی اہتمام کیاگیاتھا جو گدھوں کی نبض تو نہ سہی پَر ان کی ٹانگ سے دل کی دھڑکنیں چیک کررہے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.