21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:31
اکیسویں صدی میں لوگوں کی عمر 150سال تک ہوسکتی ہے، ماہرین
کراچی : ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ اکیسویں صدی میں پیدا ہونے والے لوگوں کی عمر ایک سوبچاس برس طویل ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ماہرین صحت نے ایسے راز دریافت کرلئے ہیں کہ آج کے دور میں پیداہونے والے افراد کی کم سے کم عمر سو سال جبکہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سوسال طویل ہوسکتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنکس اورخوراک کی وجہ سے عمر کوطویل کیا جاسکتاہے۔ماہرین نے تو یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آج سے بیس سال بعد پیداہونے والے بچے اپنی دوسوویں سالگرہ بھی منائیں گے۔