21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:29
خلائی شیٹل ایٹلانٹس آخری سفر مکمل کرکے زمین پر اتر گئی
فلوریڈا: امریکی خلائی شیٹل ایٹلانٹس آخری سفر مکمل کرکے کینڈی اسپیس سینٹر پر بحفاظت اتر گئی۔ ایٹلانٹس طے شدہ پروگرام کے تحت جمعرات کو علی الصبح کینیڈی اسپیس سینٹر پر بحفاظت اتر گئی۔
خلائی شیٹل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب تیرہ روز قبل عملے کے چار ارکان کے ہمراہ روانہ ہوئی تھی۔ اس سفر کے ساتھ ہی ایٹلانٹس کا تیس سالہ خلائی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ ناسا کے مطابق شیٹل کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسے کینیڈی اسپیس سینٹر پر ہی عوامی نمائش کے لیے رکھ دیا جائے گا۔