تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:34

مچھلی ایک لذیذ غذا اور اچھی صحت کی ضامن

کراچی : مچھلی ایک لذیذ غذا ہے۔ اس میں قدرت نے کئی فوائد رکھے ہیں۔ مچھلی چاہے فرائیڈ ہو یا پھر اس کا سالن ہو، مچھلی کا مسلسل استعمال اچھی صحت کا ضامن ہے۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے مردوں کو مثانے کے سرطان سے بچایا جاسکتا ہے۔



مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو اس مہلک بیماری کو روکتے ہیں۔ یہ ٹیومر بنانے والے خلیوں کی نمو کو روکتے ہیں اور ایک طرح سے دوا کا کام کرتے ہیں۔ اومیگا تھر فیٹی ایسڈ خطرناک وراثتی جین کے اثرات کو بھی زائل کرسکتا ہے۔ مچھلی کے تیل سے کولیسٹرول کے باعث خون کی شریانوں میں بننے والی تنگی میں کمی واقع ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.