تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:47

برین اسٹروک سے پہنچنے والے نقصانات سے بچاؤ کی دوا تیار

لندن : سائنسدان ایک ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو اسٹروک کے بارہ گھنٹے کے اندر ملنے کے صورت میں دماغ کو پہنچنے والا نقصان بڑی حد تک کم ہوجاتا ہے۔



برطانوی سائنسدانوں کے مطابق دوا میں استعمال ہونے والا کیمیائی مرکب اسٹروک کے بعد انسان کے دماغ کو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کو کم کر دیتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ الفا بی کرسٹلائن نامی پروٹین اسٹروک کے بعد انسانی دماغ میں سوزش پیدا کرنے والے ذرات کی طاقت کو کم کردیتا ہے جس سے دماغ کو نقصان پہنچنے کے امکانات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔



سائندانوں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تحقیق اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ برطانوی عوام میں اسٹروک موت کی تیسری سب سے بڑی وجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.