1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
ایڈز کے علاج کی موثر دوا تیار،مریض کی زندگی بڑھاسکتی ہے
کراچی : ایڈز کا مرض دنیابھر میں مہلک اور ناقابل علاج تصور کیاجاتاہے تاہم امریکا میں طویل طبی تحقیق کے بعد بعض متاثرہ افراد کی زندگی بڑھانے کے لیے دواتیار کرلی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا ودیگر ترقی یافتہ ممالک میں اینٹی ریٹرو وائیرل دواؤں کے استعمال کے ذریعے ایڈز کے مریضوں میں زندہ رہنے کا امکان 81 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔تاہم غریب ممالک میں ایچ آئی وی ایڈز کا مرض ابھی تک بہت سی جانوں کو نگل رہاہے۔ اور اس کی بڑی وجہ موثر علاج کا دستیاب نہ ہونا ہے۔
ایڈز کے علاج پر ہونے والی تحقیق میں شامل ڈاکٹر ایڈورڈ ملز کہتے ہیں کہ مریض 20 سال کی عمر میں کی واضح علامات ظاہر ہونے سے پہلےاینٹی ریٹرو وائیرل علاج شروع کرا دے تو وہ اوسطاً مزید27 سال زندہ رہنے کی توقع رکھ سکتا ہے ۔