1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
تھائی لینڈ کے چیمپینزی نے چیتے کے بچے کو گودلے لیا
بینکاک : تھائی لینڈ کے چیمپینزی نے چیتے کے بچے کو گودلے لیا۔ بڑھاپے کا خیال شاید اس دوسالہ چیمپینزی کو بھی ہے جس کی اولاد نہیں تو اس نے چیتے کے بچے کو گود لے لیا۔
چیمپینزی نے چیتے کے بچے سے اس قدر محبت کا اظہارکیاکہ اسے اپنے ہاتھ سے فیڈر پلارہا ہےاور اسکی پرورش ایک ماں کی طرح کررہاہے۔ شاید اس چیتے کی دیکھ بھال کرنے سے چیمپینزی کو کسی جنگل کی نہ سہی چڑیا گھر کی بادشاہت تو مل ہی سکتی ہے۔